رسول اللہ ﷺ جب سفر پر جاتے اور آپ کا نفل نماز پڑھنے کا ارادہ ہوتا تو آپ ﷺ سواری کا رخ قبلے کی طرف کر کے تکبیر کہتے اور نماز شروع کردیتے (بعد میں) چاہے سواری کا رخ کدھر…

رسول اللہ ﷺ جب سفر پر جاتے اور آپ کا نفل نماز پڑھنے کا ارادہ ہوتا تو آپ ﷺ سواری کا رخ قبلے کی طرف کر کے تکبیر کہتے اور نماز شروع کردیتے (بعد میں) چاہے سواری کا رخ کدھر بھی ہوتا۔

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر پر جاتے اور آپ کا نفل نماز پڑھنے کا ارادہ ہوتا تو آپ ﷺ سواری کا رُخ قبلے کی طرف کرکے تکبیر کہتے اور نماز شروع کر دیتے (بعد میں) چاہے سواری کا رُخ کدھر بھی ہوتا۔

[صحیح] [اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

نبی کریم ﷺ جب حالتِ سفر میں نفلی نماز ادا کرنا چاہتے تو تکبیرِ تحریمہ کے وقت اپنی سواری کا منہ قبلہ کی طرف کر لیتے پھر اس کے بعد اس کا رُخ جس طرف بھی ہو جاتا آپ ﷺ اپنی نماز پڑھتے رہتے۔

التصنيفات

نماز کی شرائط