اے اللہ! انصار کو بخش دے، انصار کے بیٹوں کو بخش دے اور انصار کے بیٹوں کے بیٹوں کو بخش دے

اے اللہ! انصار کو بخش دے، انصار کے بیٹوں کو بخش دے اور انصار کے بیٹوں کے بیٹوں کو بخش دے

زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "اے اللہ! انصار کو بخش دے، انصار کے بیٹوں کو بخش دے اور انصار کے بیٹوں کے بیٹوں کو بخش دے"۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

اس حدیث میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے انصار کے لیے یہ دعا کی ہے کہ اللہ ان کو بخش دے، ان کے بیٹوں کو بخش دے اور ان کے بیٹوں کے بیٹوں کو بخش دے۔ دراصل اس حدیث میں انصار اور ان کے بعد ان کی آنے والی نسلوں کی ایک نمایاں فضیلت موجود ہے۔

التصنيفات

صحابہ رضی اللہ عہنہم کی فضیلت