إعدادات العرض
میں نے اور ایک یتیم لڑکے نے جو ہمارے گھر میں موجود تھا ، نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی اور میری والدہ ام سلیم ہمارے پیچھے تھیں۔
میں نے اور ایک یتیم لڑکے نے جو ہمارے گھر میں موجود تھا ، نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی اور میری والدہ ام سلیم ہمارے پیچھے تھیں۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اور ایک یتیم لڑکے نے جو ہمارے گھر میں موجود تھا، نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی اور میری والدہ ام سلیم ہمارے پیچھے تھیں۔
[صحیح] [یہ حدیث متفق علیہ ہے اور الفاظ بخاری کے ہیں۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe हिन्दी 中文 Kurdîالشرح
انس رضی اللہ عنہ نے بتلایا کہ نبی ﷺ نے انس اور ایک لڑکے (رضی اللہ عنہما) کے ساتھ نماز پڑھی۔ دونوں نبی ﷺ کے پیچھے کھڑے تھے اور یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ نے، جن کی کنیت ام سلیم رضی اللہ عنہا ہے، ان کے پیچھے نماز پڑھی۔ گویا صف اس ترتیب سے تھی: امام سب سے آگے۔ امام یعنی نبی ﷺ کے پیچھے بچے۔ ان کے پیچھے خاتون۔التصنيفات
امام اور مقتدی سے متعلق احکام