میں نے نبی ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا۔ تو آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیا۔

میں نے نبی ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا۔ تو آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیا۔

ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا۔ تو آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیا۔ نزال بن سبرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ باب الرَّحَبَہ پر آئے اور آپ نے کھڑے ہو کر پانی پیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے ہی کرتے ہوئے دیکھا جیسے تم نے مجھے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کھڑے اور بیٹھ کر دونوں ہی حالتوں میں پانی پیتے دیکھا۔

[حَسَنْ] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو آبِ زمزم پلایا۔ تو آپ ﷺ نے اسے کھڑے ہو کر پیا۔ اور علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بھی کھڑے ہو کر پانی پیا اور فرمایا کہ نبی ﷺ نے بھی ایسا ہی کیا تھا جیسا تم نے مجھے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اسی طرح عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے نبی ﷺ کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں حالتوں میں پانی پیتے ہوئے دیکھا۔

التصنيفات

کھانے پینے کے آداب