إعدادات العرض
اللہ کی قسم! مین دن میں ستر سے زائد مرتبہ اللہ سے استغفار اور توبہ کرتا ہوں۔
اللہ کی قسم! مین دن میں ستر سے زائد مرتبہ اللہ سے استغفار اور توبہ کرتا ہوں۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! مین دن میں ستر سے زائد مرتبہ اللہ سے استغفار اور توبہ کرتا ہوں“۔
[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español Bahasa Indonesia Türkçe 中文 हिन्दी Français Kurdî Português සිංහල Русскийالشرح
نبی ﷺ جن کے اگلے پچھلے سب گناہ بخش دیے گئے ہیں، قسم کھا کر بیان کر رہے ہیں کہ آپ ﷺ دن میں ستر سے زائد مرتبہ اللہ سے استغفار اور توبہ کرتے ہیں۔ نبیﷺ کے استغفار کرنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ آپﷺ نے یہ استغفار ان گناہوں پر کیا ہے جو کہ آپﷺ سے سرزد ہوئے ہیں بلکہ آپﷺ کا استغفار کرنا آپﷺ کی کمالِ بندگی، اللہ سبحانہ وتعالی کے ذکر سے آپﷺ کی وابستگی، اللہ تعالی کے عظیم حق کا احساس اور بندے کا اللہ کی نعمتوں کے مقابلے میں شکر بجالانے سے عاجز ہونے خواہ وہ کتنا بھی عمل کرلے، آپنی امت کو استغفار کرنے کا حکم دینے وغیرہ جیسی حکمتوں پر دلالت کرتا ہے۔التصنيفات
ذکر میں نبی ﷺ کا طریقہ مبارک