إعدادات العرض
جسے خوف ہوتا ہے وہ اولین شب ہی میں سفر پر نکل پڑتا ہے اور جو رات کے ابتدائی حصے ہی میں سفر کا آغاز کر دیتا ہے وہ منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ آگاہ رہو کہ اللہ کا سودا گراں قیمت…
جسے خوف ہوتا ہے وہ اولین شب ہی میں سفر پر نکل پڑتا ہے اور جو رات کے ابتدائی حصے ہی میں سفر کا آغاز کر دیتا ہے وہ منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ آگاہ رہو کہ اللہ کا سودا گراں قیمت ہے، جان لو کہ اللہ کا سودا جنت ہے۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے خوف ہوتا ہے وہ اولین شب ہی میں سفر پر نکل پڑتا ہے اور جو رات کے ابتدائی حصے ہی میں سفر کا آغاز کر دیتا ہے وہ منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ آگاہ رہو کہ اللہ کا سودا گراں قیمت ہے، جان لو کہ اللہ کا سودا جنت ہے“۔
[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Hausa Kurdî Português සිංහලالشرح
جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اسے چاہیے کہ وہ گناہوں سے دور رہے اور خوب اچھی طرح اللہ کی اطاعت گزاری میں لگ جائے۔ اللہ کے پاس جو سامان ہے وہ بہت قیمتی ہے اور وہ جنت ہے اور اس کی قیمت سوائے جان و مال خرچ کرنے کے کوئی اور چیز نہیں ہو سکتی۔