رسول اللہ ﷺ نے مشکوں کا منہ موڑ کر ان سے پانے پینے سے منع فرمایا۔

رسول اللہ ﷺ نے مشکوں کا منہ موڑ کر ان سے پانے پینے سے منع فرمایا۔

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مشکوں کا منہ موڑ کر ان سے پانے پینے سے منع فرمایا۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

نبی ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ مشکیزوں کے منہ کو توڑ کر اور انھیں موڑ کر ان سے پانی پیا جائے؛ کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ ان میں کوئی موذی شے ہو، جو پینے والے کے پیٹ میں چلی جائے اور اس کی وجہ سے اسے ضرر لاحق ہو۔

التصنيفات

کھانے پینے کے آداب