ہم نے حدیبیہ کے سال اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اونٹ کی قربانی سات افراد کی طرف سے کی اور گائے کی قربانی بھی سات افراد کی طرف سے كى

ہم نے حدیبیہ کے سال اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اونٹ کی قربانی سات افراد کی طرف سے کی اور گائے کی قربانی بھی سات افراد کی طرف سے كى

جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: "ہم نے حدیبیہ کے سال اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اونٹ کی قربانی سات افراد کی طرف سے کی اور گائے کی قربانی بھی سات افراد کی طرف سے كى"۔

[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اس حدیث میں جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کر رہے ہیں کہ صحابه كرام نے حدیبیہ کے سال اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ, اپنے ساتھ موجود ہدی کے جانور ذبح کیے تو آپ نے اونٹ میں سات افراد اور گائے میں بھی سات افراد کو شریک ہونے کا حکم دیا۔ سو انھوں نے اس کی تعمیل کی, چنانچہ سات سات افراد, اونٹ اور گائے دونوں کی قربانی میں, شریک ہوتے تھے۔

التصنيفات

ہدی اور کفارات