إعدادات العرض
گھنٹی شیطان کی بانسری ہے۔
گھنٹی شیطان کی بانسری ہے۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”گھنٹی شیطان کی بانسری (باجا) ہے“۔
[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Bahasa Indonesia Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Français Tiếng Việt සිංහල Hausa Kurdî Português Русскийالشرح
نبی کریم ﷺ فرما رہے ہیں کہ گھنٹیاں جو چوپایوں پر (ان کے گلوں وغیرہ میں) لٹکائی جاتی ہیں وہ شیطان کے آلات میں سے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے اولیاء کو مشغول رکھتا ہے اور انہیں ان کے مقصد حیات سے پھیر دیتا ہے۔ رہی وہ گھنٹیاں جو گھروں اور مدرسوں میں استعمال کی جاتی ہیں تو ان کے متعلق سعودی عرب کی مستقل فتوی کمیٹی نے فتوی دیا کہ وہ جائز ہیں جبکہ اس میں کوئی حرام کردہ چیز نہ ہو جیسے اس گھنٹی کا عیسائیوں کی گھنٹیوں سے مشابہ ہونا یا پھر اس گھنٹی میں موسیقی کا پایا جانا تب تو وہ گھنٹی حرام ہوگی۔التصنيفات
گناہوں کی مذمت