إعدادات العرض
نبی ﷺ نے بدر کی لڑائی میں فرمایا تھا کہ یہ ہیں جبریل (علیہ السلام) اپنے گھوڑے کا سر تھامے ہوئے اور آلاتِ حرب سے لیس ہیں۔
نبی ﷺ نے بدر کی لڑائی میں فرمایا تھا کہ یہ ہیں جبریل (علیہ السلام) اپنے گھوڑے کا سر تھامے ہوئے اور آلاتِ حرب سے لیس ہیں۔
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے بدر کی لڑائی میں فرمایا تھا کہ یہ ہیں جبریل (علیہ السلام)، اپنے گھوڑے کا سر تھامے ہوئے اور آلاتِ حرب سے لیس ہیں۔
[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية Bosanski English فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Hausaالشرح
حدیث کا موضوع غزوۂ بدر میں فرشتوں کی حاضری ہے، ان کے سردار جبریل علیہ السلام تھے، نبی ﷺ نے خبر دی کہ غزوۂ بدر میں آپ نے جبریل علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ سامانِ حرب و ضرب سے لیس گھوڑے پر سوار ہیں تاکہ مومنین کے ساتھ جہاد کریں، نبی ﷺ کے معاون و مددگار اور صحابۂ کرام کے مؤید و حامی بنیں۔التصنيفات
فرشتے