جو حسن و حسین (رضی اللہ عنہما) سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کرے گا اور جس نے ان کو ناراض کیا گویا اس نے مجھے ناراض کیا۔

جو حسن و حسین (رضی اللہ عنہما) سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کرے گا اور جس نے ان کو ناراض کیا گویا اس نے مجھے ناراض کیا۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے حسن و حسین (رضی اللہ عنہما) سے محبت کی اُس نےمجھ سے محبت کی اور جس نے ان کو ناراض کیا گویا اس نے مجھے ناراض کیا“۔

[صحیح] [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

رسول اللہ ﷺ کے نواسے حسن اور حسین جو محبت رکھتا ہے گویاہ کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے محبت کرتا ہے۔ اور جو ان کو ناپسند کرتا ہے گویا وہ رسول اللہﷺ سے نفرت کرتا ہے۔یہ بات ان کے مقام و مرتبہ کی دلیل ہے۔

التصنيفات

اہل بیت کے حقوق