اے اللہ ! تو ان کو ہدایت دے، انھیں ہدایت یافتہ بنا، او ان کے ذریعہ لوگوں کو ہدایت دے۔

اے اللہ ! تو ان کو ہدایت دے، انھیں ہدایت یافتہ بنا، او ان کے ذریعہ لوگوں کو ہدایت دے۔

عبدالرحمن بن ابی عُمیرہ جو کہ نبی ﷺ کے اصحاب میں سے تھے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: ”اے اللہ ! تو ان کو ہدایت دے، انھیں ہدایت یافتہ بنا اور ان کے ذریعہ لوگوں کو ہدایت دے“۔

[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

نبی کریم ﷺ نے معاویہ بن ابی سفیان کے لیے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ انھیں خیر کا راستہ دکھانے والا بنائے، ان کو اپنی ذات کے اعتبار سے ہدایت یافتہ بنائے اور ان کے ذریعے دوسرے لوگوں کو ہدایت بھی دے۔

التصنيفات

صحابہ رضی اللہ عہنہم کی فضیلت