إعدادات العرض
جب اللہ تعالی کسی بندے کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے تو اسے اس کی موت سے پہلے استعمال کرتا ہے۔
جب اللہ تعالی کسی بندے کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے تو اسے اس کی موت سے پہلے استعمال کرتا ہے۔
عمر جمعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالی کسی بندہ کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے تو اسے اس کی موت سے پہلے استعمال کرتا ہے“ کسی نے پوچھا کہ استعمال سے کیا مراد ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزّ وجلّ اس کے مرنے سے پہلے اسے نیک عمل کی توفیق دے دیتا ہے“۔
[صحیح] [اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Türkçe 中文 हिन्दी Tagalog Hausa Kurdî Portuguêsالشرح
بے شک اللہ تعالی جب کسی بندہ کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے تو اسے اس کی موت سے پہلے نیک عمل کی توفیق دے دیتا ہے تاکہ اس کی وفات اس عمل پر ہو اور اسے حسنِ خاتمہ نصیب ہو جائے اور وہ انجامِ کار کے طور پر جنت میں داخل ہوجائے۔التصنيفات
قضاء و قدر کے مسائل