ہر امت کی آزمائش کسی نہ کسی چیز میں ہے اور میری امت کی آزمائش (فتنہ) مال میں ہے۔

ہر امت کی آزمائش کسی نہ کسی چیز میں ہے اور میری امت کی آزمائش (فتنہ) مال میں ہے۔

کعب بن عیاض رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”ہر امت کی آزمائش کسی نہ کسی چیز میں ہے اور میری امت کی آزمائش (فتنہ) مال میں ہے“۔

[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

کعب بن عیاض رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ: ”بے شک ہر امت کا کوئی فتنہ ہوتا ہے“ فتنہ وہ چیزیں ہیں جن میں انسان کو آزمایا اور پرکھا جاتا ہے۔ ”اور میری امت کا فتنہ مال ہے“ کیوں کہ مال آخرت سے رکاوٹ کا باعث ہوتا ہے اور مال کے ساتھ مشغول ہونا انسان کو اطاعت سے غافل کر دیتا ہے اور آخرت کو بھلا دیتا ہے۔

التصنيفات

حبِ دنیا کی مذمت