إعدادات العرض
نبی ﷺ جمعے کے دن فجر کی نماز میں الٓم سجدہ اور سورۂ دھر پڑھا کرتے تھے۔
نبی ﷺ جمعے کے دن فجر کی نماز میں الٓم سجدہ اور سورۂ دھر پڑھا کرتے تھے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ جمعے کے دن فجر کی نماز میں الٓم سجدہ اور سورۂ دھر پڑھا کرتے تھے۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Hausa Português Kurdî සිංහලالشرح
نبی ﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ ﷺ جمعے کے دن نماز فجر میں پہلی رکعت کے اندر سورۂ فاتحہ کے بعد مکمل سورۂ الٓم سجدہ پڑھتے اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد مکمل سورۂ انسان (دھر) کی تلاوت فرماتے۔ ایسا آپ ﷺ ان عظیم واقعات کو یاد دلانے کے لیے کرتے، جن کا ذکر ان دونوں سورتوں میں آیا ہے اور جو واقع ہو چکے یا اس دن (یعنی جمعے کے دن) واقع ہوں گے، جیسے تخلیق آدم، قیامت اور انسانوں کے میدان حشر میں جمع ہونے اور قیامت کے احوال وغیرہ کا ذکر۔التصنيفات
نماز میں آپ ﷺ کا طریقہ