رسول اللہ ﷺ نے دشمن کے علاقے میں قرآن کریم لے جانے سے منع فرمایا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے دشمن کے علاقے میں قرآن کریم لے جانے سے منع فرمایا ہے۔

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے دشمن کے علاقے میں قرآن کریم لے جانے سے منع فرمایا ہے۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

نبی ﷺ نے قرآن کریم لے کر کفار کے علاقوں کی طرف جانے سے منع فرمایا، جو اسلام کو نہیں مانتے؛ تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہاں اس کی بے حرمتی ہوجاۓ۔ البتہ جب غالب گمان یہ ہو کہ بے حرمتی نہیں ہو گی، تو پھر اس کا لے جانا جائز ہے۔

التصنيفات

سفر کے آداب اور احکام