إعدادات العرض
یہ اور یہ برابر ہیں، یعنی چھنگلی اور انگوٹھا۔
یہ اور یہ برابر ہیں، یعنی چھنگلی اور انگوٹھا۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”یہ اور یہ (دیت میں) برابر ہیں“ یعنی چھنگلی اور انگوٹھا۔
[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]
الشرح
دونوں ہاتھوں میں دس انگلیاں ہوتی ہیں۔ کسی کی انگلی کو اگر کوئی مجرم کاٹ دے، تو اس کی دیت کامل دیت کا دسواں حصہ (دس اونٹ) ہے۔ اس سلسلے میں انگلیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ پس چھوٹی چھنگلی جو ہتھیلی کے بغل میں ہوتی ہے اور انگوٹھا جس کا مٹھی باندھنے اور پکڑنے وغیرہ میں اہم کردار ہوتا ہے، دونوں دیت کی مقدار میں برابر ہیں اور دونوں ہاتھوں کی مجموعی دسوں انگلیوں پر کامل دیت (سو اونٹ) ادا کرنی ہوگی۔ اور دونوں پیر، دونوں ہاتھوں اور انگلیوں کی طرح ہیں۔ گرچہ ان میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ چنانچہ ہر انگلی کا اپنا الگ کردار ہے، جو دوسری سے ادا نہیں ہو سکتا۔ لیکن سب کی دیت برابر ہے۔ سچ مچ اللہ حکیم و خبیر ہے۔التصنيفات
دیات