رسول الله ﷺ سفر کے دوران پیچھے رہتے، کمزور (کی سواری کو) کو آگے ہانکتے، (اگر وہ پیدل ہوتا تو اسے) اپنے پیچھے سوار کرتے اور اس کے لیے دعا کرتے۔

رسول الله ﷺ سفر کے دوران پیچھے رہتے، کمزور (کی سواری کو) کو آگے ہانکتے، (اگر وہ پیدل ہوتا تو اسے) اپنے پیچھے سوار کرتے اور اس کے لیے دعا کرتے۔

جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ سفر کے دوران پیچھے رہتے، آپ ﷺ کمزور (کی سواری کو) کو آگے ہانکتے، (اگر وہ پیدل ہوتا تو اسے) اپنے پیچھے سوار کرتے اور اس کے لیے دعا کرتے تھے۔

[صحیح] [اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

حدیث کا مفہوم: رسول اللہ ﷺ سفر دوران لوگوں میں سب سے پیچھے ہوا کرتے تھے؛ تاکہ آپ ﷺ عام لوگوں اور ضرورت مندوں کے حال سے واقف رہیں، بے کس اور سواری سے محروم لوگوںکی مدد کرسکیں۔ آپ ﷺ کمزور کو آگے بڑھاتے، اسے اپنے پیچھے سوار کرتے اور اس کے لیے دعا کیا کرتے تھے۔

التصنيفات

فضائل و آداب, سفر کے آداب اور احکام, امام کے واجبات