اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے جلالہ یعنی گندگی کھانے والے اونٹ پر سوار ہونے اور اس کا دودھ پینے سے منع کیا ہے

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے جلالہ یعنی گندگی کھانے والے اونٹ پر سوار ہونے اور اس کا دودھ پینے سے منع کیا ہے

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جلالہ یعنی گندگی کھانے والے اونٹ پر سوار ہونے اور اس کا دودھ پینے سے منع کیا ہے۔

[صحیح] [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جلالہ یعنی گندگی کھانے والے اونٹ پر سوار ہونا اور اس کا دودھ پینا منع ہے۔ ویسے اس میں اس کا گوشت کھانے کی ممانعت بھی شامل ہے، جیسا کہ دوسری حدیثوں سے ثابت ہے۔ یاد رہے کہ اس حدیث میں جو ممانعت آئی ہے، وہ صرف اونٹ کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ اس کے ضمن میں وہ سارے ماکول اللحم جانور اور پرندے آ جاتے ہیں، جو گندگیاں اور نجاستیں کھاتے ہیں، اگر ان کا زیادہ تر گزارہ اسی سے ہوتا ہو تو، کیونکہ ان کا گوشت، دودھ اور پسینہ چوں کہ نجاست کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے، اس لیے وہ نجس ہوگا۔ ہاں! اگر اس کے بعد لگاتار تین یا اس سے زیادہ دنوں تک پاک چیزیں کھلائی جائیں، تو ممانعت ختم ہو جائے گی۔

التصنيفات

کون سے جانور اور پرندے حلال ہیں اور کون سے حرام ہیں۔