إعدادات العرض
ہم مغرب کی نماز نبی ﷺ کے ساتھ ادا کرتے اور جب ہم میں سے کوئی واپس پلٹتا تو (ابھی اتنا اجالا باقی ہوتا کہ) وہ اپنے تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتا تھا۔
ہم مغرب کی نماز نبی ﷺ کے ساتھ ادا کرتے اور جب ہم میں سے کوئی واپس پلٹتا تو (ابھی اتنا اجالا باقی ہوتا کہ) وہ اپنے تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتا تھا۔
رافع بن خدیج انصاری اوسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ ہم مغرب کی نماز نبی ﷺ کے ساتھ ادا کرتے اور جب ہم میں سے کوئی واپس پلٹتا تو (ابھی اتنا اجالا باقی ہوتا کہ) وہ اپنے تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتا تھا۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Kurdîالشرح
حدیث شریف اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ نبی ﷺ اکثر اوقات نمازِ مغرب کو اس کے اوّلِ وقت میں ادا کیا کرتے تھے۔ چنانچہ واضح ہوا کہ یہی سنت ہے۔ اس پر دلیل یہ ہے کہ صحابہ کرام نماز پڑھ لیتے اور ابھی تک وہاں اتنی روشنی ہوتی کہ وہ اس میں اپنے تیروں کے گرنے کی جگہ دیکھ لیا کرتے تھے۔التصنيفات
نماز کی شرائط