فجر کے ساتھ صبح کرو کیوں کہ یہ تمہارے اجر کے لیے بہت عظیم ہے۔ یا اجر کے اعتبار سے بہت عظیم ہے۔

فجر کے ساتھ صبح کرو کیوں کہ یہ تمہارے اجر کے لیے بہت عظیم ہے۔ یا اجر کے اعتبار سے بہت عظیم ہے۔

رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فجر کے ساتھ صبح کرو کیوں کہ یہ تمہارے اجر کے لیے بہت عظیم ہے۔ یا اجر کے اعتبار سے بہت عظیم ہے“۔

[صحیح] [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

نبی کریم ﷺ نے اس بات کا حکم دیا ہے کہ جب صبح ہو تو اس کا آغاز نمازِ فجر کے ساتھ ہو۔ اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ اجر کے اعتبار سے یہ بہت عظیم پایے کی چیز ہے جس سے صبح کے وقت میں داخل ہونے کا یقین بھی ہوجاتا ہے۔

التصنيفات

نماز کی شرائط