إعدادات العرض
جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے، اسے چاہیے کہ گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھوں کو (زمین پر) رکھے۔
جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے، اسے چاہیے کہ گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھوں کو (زمین پر) رکھے۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے، اسے چاہیے کہ گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھوں کو (زمین پر) رکھے“۔
[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Hausa Kurdî Portuguêsالشرح
اس حدیث شریف میں سجدے میں جانے کے طریقۂ کار کا بیان ہے اور وہ یہ ہے کہ نمازی گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھوں کو نیچے رکھے۔ دوسری احادیث میں ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو نیچے ٹکانے کا ذکر آیا ہے۔ لہٰذا دونوں امور جائز ہیں اور ان دونوں میں سے کسی بھی عمل کر نے والے پر نکیر نہیں کی جائے گی۔التصنيفات
نماز کا طریقہ