اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک رات قرآن کی ایک آیت سے قیام کیا

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک رات قرآن کی ایک آیت سے قیام کیا

عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک رات قرآن کی ایک آیت سے قیام کیا۔

[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اس حدیث میں کہا گیا ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک رات قرآن کی ایک ہی آیت سے تہجد کی پوری نماز پڑھی۔ اسے اپنے پورے قیام میں دوہراتے رہے اور اس کے سوا کوئی دوسری آیت نہیں پڑھی۔ بظاہر یہ آیت تھی : {إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} [المائدة: 118] (اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف کر دے، تو تو زبردست ہے، حکمت والا ہے)۔ جیسا کہ اس حدیث کی بعض روایتوں میں آیا ہے۔

التصنيفات

قیام اللیل