جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات ہوئی، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک دوسرے سے کہا کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے؟ تب ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اسی جگہ جہاں…

جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات ہوئی، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک دوسرے سے کہا کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے؟ تب ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اسی جگہ جہاں آپ کی وفات ہوئی ہے

عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپس میں بات کی کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے؟ تب ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اسی جگہ جہاں آپ کی وفات ہوئی ہے۔

[صحیح] [اسے ابنِ سعد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات ہوئی، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان اس مسئلے پر اختلاف ہو گیا کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے؟ اس صورت حال میں ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ کو اسی جگہ دفن کر دو، جہاں آپ کی وفات ہوئی ہے۔ بعض روایتوں میں ہے کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : سارے نبیوں کا انتقال انھیں جگہوں میں ہوا ہے، جہاں وہ دفن ہونا پسند کرتے تھے۔

التصنيفات

آپ ﷺ کی وفات