خضر کا نام خضر اس لیے پڑا کہ وہ خشک اور بے آب و گياہ زمین پر بیٹھے تو وہ ان کے نیچےسر سبز وشاداب ہو گئی

خضر کا نام خضر اس لیے پڑا کہ وہ خشک اور بے آب و گياہ زمین پر بیٹھے تو وہ ان کے نیچےسر سبز وشاداب ہو گئی

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "خضر کا نام خضر اس لیے پڑا کہ وہ خشک اور بے آب و گياہ زمین پر بیٹھے تو وہ ان کے نیچےسر سبز وشاداب ہو گئی"۔

[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم اس حدیث میں بتا رہے ہیں کہ خضر کا نام خضر اس لیے پڑا، کیونکہ وہ خشک اور بے آب و گياہ زمین پر بیٹھے تو وہ ان کے نیچےسر سبز وشاداب ہو گئی, کیونکہ اس جگہ سبز گھاس اور ہریالیاں اگ آئیں۔ خضر کا ذکر قرآن کی سورہ الکہف میں موسی علیہ السلام کے قصے میں آیا ہے۔ علما کا اس بات میں اختلاف ہے کہ وہ نبی تھے یا صالح ولی اور صحیح بات یہ ہے کہ وہ نبی تھے۔

التصنيفات

سابقہ انبیاء اور رسول علیہم السلام