وتر فرض نمازوں کی طرح واجب نہیں ہے؛ بلکہ یہ رسول اللہ ﷺ کی ایک سنت ہے۔

وتر فرض نمازوں کی طرح واجب نہیں ہے؛ بلکہ یہ رسول اللہ ﷺ کی ایک سنت ہے۔

علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ وتر فرض نمازوں کی طرح واجب نہیں ہے؛ بلکہ یہ تو رسول اللہ ﷺ کی ایک سنت ہے۔

[صحیح] [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

حدیث کا مفہوم: پنجگانہ نماز کی طرح نماز وتر واجب نہیں ہے، یہ رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے، یعنی نبیﷺ نے وتر کی نماز کو ہمارے لیے مسنون کیا ہے ہم پر واجب نہیں کیا۔ یہ جملہ در اصل ”ليسَ بِحَتْمٍ“ کی تاکید ہے۔ پس وتر کی نماز مستحب اور مسنون ہے۔

التصنيفات

نفل نماز