جو وتر پڑھے بغیر سوجائے، يا اسے پڑھنا بھول جائے تو جب اسے یاد آئے اس وقت اسے پڑھ لے۔

جو وتر پڑھے بغیر سوجائے، يا اسے پڑھنا بھول جائے تو جب اسے یاد آئے اس وقت اسے پڑھ لے۔

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو وِتر پڑھے بغیر سوجائے، يا اسے پڑھنا بھول جائے تو جب اسے یاد آئے اس وقت اسے پڑھ لے“۔

[صحیح] [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

جو شخص وتر پڑھے بغیر سو جائے یہاں تک کہ صبح ہو جائے، یا اسے بھول جائے تو وہ اسے طلوعِ فجر کے بعد پڑھ لے۔ یہ اس کی طرف سے ادا ہو گی نہ کہ قضا۔ حدیث شریف میں اس بات کا بیان ہے کہ جو شخص وتر پڑھنا بھول جائے یا پھر انہیں پڑھے بغیر سو جائے تو اس کے لیے جائز ہے کہ وہ (جب اسے یاد آئے یا جب وہ بیدار ہو) نماز وتر پڑھ لے اگرچہ یہ ادائیگی فجر ثانی کے طلوع کے بعد ہی کیوں نہ ہو کیونکہ ایسا شخص شرعاً معذور ہے۔

التصنيفات

قیام اللیل