آگے بڑھو، اور میری اقتدا کرو، اور جو تمہارے بعد کے لوگ ہیں وہ تمہاری اقتدا کریں، کچھ لوگ برابر پیچھے ہٹتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اللہ ان کو پیچھے ہی کر دیتا ہے۔

آگے بڑھو، اور میری اقتدا کرو، اور جو تمہارے بعد کے لوگ ہیں وہ تمہاری اقتدا کریں، کچھ لوگ برابر پیچھے ہٹتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اللہ ان کو پیچھے ہی کر دیتا ہے۔

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے اصحاب میں (صفوں میں) پیچھے رہنے کا عمل دیکھا تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: آگے بڑھو، اور میری اقتدا کرو۔ اور جو تمہارے بعد کے لوگ ہیں وہ تمہاری اقتدا کریں، کچھ لوگ برابر پیچھے ہٹتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اللہ ان کو پیچھے ہی کر دیتا ہے۔

[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

حدیث شریف امام سے قریب رہنے کی فضیلت کو بیان کرتی ہے،جس طرح یہ بیان کرتی ہے کہ پیچھے کی صفیں امام سے قریب صفوں کی اقتدا کریں گی۔ اسی طرح حدیث میں پہلی صف سے پیچھے رہنے والوں کے لئے اللہ کی رحمت، اس کے عظیم فضل، رفعتِ درجات اور علم وغیرہ سے پیچھے رہ جانے کی وعید ہے۔

التصنيفات

امام اور مقتدی سے متعلق احکام