ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔

ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔

ابو ہریرہ، عبد اللہ ابن عمرو اور عائشہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(خشک رہ جانے والی) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے“۔

[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ - اس حدیث کی دونوں روایات متفق علیہ ہیں۔]

الشرح

نبی ﷺ وضو کے معاملے میں سستی اور کوتاہی سے پرہیز برتنے اور اسے مکمل طور پر کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ چوں کہ پاؤں کے پچھلے حصے تک عموما وضو کا پانی نہیں پہنچتا اور اس کی وجہ سے طہارت اور اس سے پڑھی جانے والی نماز میں خلل رہ جاتا ہے، اس لیے آپ ﷺ نے بیان فرمایا کہ پاؤں کے اس حصے اور اس شخص کو عذاب ہو گا، جو شرعی طہارت کے حصول میں سستی برتتا ہے۔

التصنيفات

وضوء کے ارکان