إعدادات العرض
بچوں کو بوسہ دینا، ان سے رحمت وشفقت کا معاملہ کرنا
بچوں کو بوسہ دینا، ان سے رحمت وشفقت کا معاملہ کرنا
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ اعرابی لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا تم اپنے بچوں کو بوسہ دیتے ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں۔ اس پر وہ کہنے لگے: لیکن اللہ کی قسم! ہم تو (اپنے بچوں کو) بوسہ نہیں دیتے! اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں سے شفقت نکال لی ہو تو میں بھلا کیا کر سکتا ہوں“۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Türkçe 中文 हिन्दी ئۇيغۇرچە Kurdî Русскийالشرح
کچھ اعرابی لوگ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں ںے دریافت کیا: کیا تم اپنے بچوں کو چومتے ہو؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ہاں ۔اور اعرابی لوگ ذرا سخت اور درشت ہوتے ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ ہم تو اپنے بچوں کو نہیں چومتے۔ اس پر نبی ﷺ نے فرمایا:”جب اللہ نے تمارے دلوں سے شفقت نکال دی ہے تو میں اسے تمہارے دلوں میں پیدا نہیں کر سکتا“۔التصنيفات
آپ ﷺ کی رحمدلی