جب اللہ تعالی نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنے ہاں عرش پر موجود ایک کتاب میں لکھا کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔

جب اللہ تعالی نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنے ہاں عرش پر موجود ایک کتاب میں لکھا کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب اللہ تعالی نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنے ہاں عرش پر موجود کتاب (لوح محفوظ) میں لکھا کہ ”میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میری رحمت میرے غضب پر غالب آگئی ہے“۔ ایک اور روایت کے یہ الفاظ ہیں: ”میری رحمت میرے غضب پر سبقت لے گئی ہے“

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

جب اللہ عز و جل نے ساری مخلوق کو پیدا فرمایا تو عرش پر موجود اپنے پاس ایک کتاب میں لکھ دیا کہ میری رحمت زیادہ ہے اور میرے غضب کے مقابلے میں مجھ پر غالب ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ﴾ ”میری رحمت تمام اشیاء پر محیط ہے“ چنانچہ یہ چیز ایک مسلمان کو مایوس اور ناامید نہ ہونے پر آمدہ کرتی ہے۔

التصنيفات

توحيدِ اسماء وصفات