اللہ کے رسول ﷺ سوموار اور جمعرات کا روزہ خاص اہتمام سے رکھتے تھے۔

اللہ کے رسول ﷺ سوموار اور جمعرات کا روزہ خاص اہتمام سے رکھتے تھے۔

عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ سوموار اور جمعرات کا روزہ خاص اہتمام سے رکھتے تھے۔

[صحیح] [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

ام المؤمنين عائشہ رضی اللہ عنہا اللہ کے رسول صلی اللہ عليه وسلم کے بارے میں خبر دے رہی ہیں کہ سوموار اور جمعرات کے روزے کا آپ ﷺ بطور خاص اہتمام فرماتے تھے۔ کيوںکہ ان دنوں ميں اعمال اللہ کے ہاں پيش کیے جاتے ہيں، لہٰذا آپ ﷺ کو يہ پسند تھا کہ آپ کے اعمال اللہ کے ہاں اس حالت میں پيش ہوں کہ آپ روزے سے ہوں، نیز اللہ تعالیٰ ان دنوں ميں ہر مسلمان کو معاف کرديتا ہے سواے ان دو آدمیوں کے جو آپس میں بغض وکينہ رکھنے والے ہوں، جیساکہ دوسری احادیث میں اس کا ذکر آیا ہے۔

التصنيفات

نفلی روزہ