إعدادات العرض
نبی ﷺ نے وضو کیا اور اپنی پیشانی، عمامہ اور دونوں موزوں پر مسح فرمایا۔
نبی ﷺ نے وضو کیا اور اپنی پیشانی، عمامہ اور دونوں موزوں پر مسح فرمایا۔
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے وضو کیا اور اپنی پیشانی، عمامہ اور دونوں موزوں پر مسح فرمایا۔
[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt Hausa Kurdî Português සිංහලالشرح
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنی پیشانی کے بالوں پر مسح فرمایا۔''ناصية'' سر کے بالوں کے اگلے حصے کو کہتے ہیں۔ پھر آپ ﷺ نے عمامہ پر مسح کو پورا کیا۔ آپ ﷺ نے سر کے کچھ حصے پر مسح کرنے پر اکتفا نہ کیا بلکہ عمامہ پر مسح کر کے اسے مکمل کیا۔ موزوں پر مسح کرنا بھی آپ ﷺ کی سنت ہے۔ جیسا کہ اس حدیث اور دیگر احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔التصنيفات
وضوء کا طریقہ