جس مسلمان کے تین بچے فوت ہوجائیں اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی، مگر قسم پوری کرنے کے لیے آگ پر سے گزرے گا۔

جس مسلمان کے تین بچے فوت ہوجائیں اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی، مگر قسم پوری کرنے کے لیے آگ پر سے گزرے گا۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”جس مسلمان کے تین بچے فوت ہوجائیں اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی، مگر قسم پوری کرنے کے لیے آگ پر سے گزرے گا“۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

جس شخص کے تین بچے فوت ہو جائیں چاہے وہ بیٹے ہوں یا بیٹیاں یا بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہوں، تو اللہ تعالیٰ اس کے جسم کو آگ پر حرام کردے گا، جبکہ وہ صبر سے کام لے، ثواب کی امید رکھے اور اللہ کی قضا و قدر پر راضی برضا رہے۔اسے صرف اس قدر آگ چھوئے گی جس سے اللہ تعالی اپنی قسم کو پورا کرے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا﴾ ”تم میں سے ہر شخص کو اس (جہنم) پر سے گزرنا ہوگا“۔

التصنيفات

اعضاء کے اعمال کے فضائل, اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق