جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر سے یا غلام کو مالک سے برگشتہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔

جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر سے یا غلام کو مالک سے برگشتہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نےفرمایا: ”جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر سے یا غلام کو مالک سے برگشتہ کرے وہ ہم میں سے نہیں“۔

[صحیح] [اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

جو کسی کی بیوی کو اس کے شوہر کے برخلاف اکسائے، ایسا کرنے والا مرد ہو یا کہ عورت بایں طور کہ اس کے سامنے اس کے شوہر کی برائی اوراس کےغلط اخلاق کو کچھ اس انداز سے بیان کرے تاکہ وہ اس سے نفرت کرنے لگے اورسرکشی پر آمادہ ہو اور پھر طلاق یا خلع کے ذریعہ اس سے علٰیحدگی کا مطالبہ کرنے لگے، یا یہ کہ کسی غلام کو اس کے مالک کے برخلاف ورغلائے اور مختلف حربے اپنا کر مالک کے برخلاف سرکشی پر آمادہ کرے اورپھر اس کے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ کرے توایسا شخص ہمارے منہج اور راستے پر چلنے والا نہیں اوراس کا یہ عمل شیطانی عمل ہے۔

التصنيفات

فسق, اخلاق ذمیمہ/ برے اخلاق