صحابہ کرام کے نزدیک کوئی بھی آدمی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ پیارا نہیں تھا۔ اس کے باوجود جب وہ آپ کو دیکھتے تو آپ کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تھے، کیونکہ انھیں…

صحابہ کرام کے نزدیک کوئی بھی آدمی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ پیارا نہیں تھا۔ اس کے باوجود جب وہ آپ کو دیکھتے تو آپ کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تھے، کیونکہ انھیں معلوم تھا کہ آپ اس چیز کو ناپسند کرتے ہیں

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: "صحابہ کے نزدیک کوئی بھی آدمی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ پیارا نہیں تھا۔ اس کے باوجود جب وہ آپ کو دیکھتے تو آپ کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تھے، کیونکہ انھیں معلوم تھا کہ آپ اس چیز کو ناپسند کرتے ہیں"۔

[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اس حدیث میں انس رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے نزدیک کوئی بھی آدمی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ محبوب نہیں تھا۔ لیکن اس بے پناہ محبت کے باوجود جب وہ آپ کو آتے ہوئے دیکھتے، تو آپ کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تھے، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ آپ کو یہ بات پسند نہیں ہے کہ کوئی آپ کے لیے کھڑا ہو۔

التصنيفات

ملاقات کرنے اور اجازت چاہنے کے آداب, آپ ﷺ کی انکساری