إعدادات العرض
قیامت تک کے لیے گھوڑے کی پیشانی سے خیر و برکت وابستہ کردی گئی ہے۔
قیامت تک کے لیے گھوڑے کی پیشانی سے خیر و برکت وابستہ کردی گئی ہے۔
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ”قیامت تک کے لیے گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیر و برکت بندھی رہے گی“۔ عروہ بارقی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ”گھوڑوں کی پیشانیوں سے قیامت تک خیر و برکت بندھی ہوئی ہے یعنی اجر وثواب اور مال غنیمت۔“
[صحیح] [اس حدیث کی دونوں روایات متفق علیہ ہیں۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt සිංහල Kurdîالشرح
گھوڑے کے ساتھ خیر قیامت تک کے باقی رہے گی۔ اس کے پالنے پر ملنے والا ثواب، آخرت میں ملنے والا خیر ہے۔ دوسری چیز مالِ غنیمت جو مجاہد دشمن کے مال سے حاصل کرتا ہے یہ (دنیا میں) جلد ملنے والا خیر ہے۔التصنيفات
جہاد کی فضیلت