إعدادات العرض
اللہ تعالی شہید کا ہر گناہ معاف کر دیتا ہے سوائے قرض کے۔
اللہ تعالی شہید کا ہر گناہ معاف کر دیتا ہے سوائے قرض کے۔
عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالی شہید کا ہر گناہ معاف کر دیتا ہے سوائے قرض کے۔" ایک دیگر روایت میں آتا ہے کہ ’’ اللہ کے راستے میں قتل ہو جانا ہر شے کا کفارہ بن جاتا ہے سوائے قرض کے“۔
[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt සිංහල ئۇيغۇرچە Hausa Kurdîالشرح
حدیث کا مفہوم: شہادت تمام چھوٹے بڑے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے سوائے قرض کے۔ شہادت قرض کے بار سے سبکدوش نہیں کرسکتی کیونکہ حقوق العباد کی بہت زیادہ اہمیت ہے خصوصاً وہ حقوق جو مال سے متعلق ہوتے ہیں۔ انسانوں کے نزدیک یہ بہت ہی محبوب چیز ہوتی ہے۔ قرض کے ساتھ مسلمانوں کے وہ حقوق بھی ملحق ہیں جو اس شخص کے ذمہ آتے ہیں جیسے چوری، غصب کرنا اور خیانت وغیرہ۔ جہاد، شہادت اور اس طرح کے دیگر نیک اعمال حقوق العباد کا کفارہ نہیں بنتے بلکہ یہ صرف حقوق اللہ کا کفارہ بنتے ہیں۔التصنيفات
جہاد کی فضیلت