إعدادات العرض
لوگوں میں اللہ کے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہے، جو ان میں سے سلام کرنے میں پہل کرتا ہے۔
لوگوں میں اللہ کے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہے، جو ان میں سے سلام کرنے میں پہل کرتا ہے۔
ابو امامہ رضي الله عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:”لوگوں میں سے اللہ کے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہے، جو ان میں سے سلام کرنے میں پہل کرتا ہے“۔ ترمذی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: آپ ﷺ سے پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! جب دو افراد آپس میں ملتے ہیں، تو کون سلام میں پہل کرتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو دونوں میں اللہ سے زیادہ قریب ہوتا ہے“۔
[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt සිංහල Hausa Kurdî தமிழ்الشرح
لوگوں میں سب سے بہتر اور اللہ کے اطاعت شعار وہ بندے ہیں، جو اپنے بھائیوں سے سلام میں پہل کرتے ہیں۔ کیوںکہ یہ لوگ اللہ کی اطاعت اور محبت کی طرف لپکنے والے ہوتے ہیں۔ اسی لیے ایسے لوگ سب سے زیادہ اللہ تعالی کی قربت اور اطاعت کے حامل ہوتے ہیں۔