ہم نبی ﷺ كے لیے آپ کے حصے كا دودھ اٹھاکر رکھ دیا کرتے تھے۔ آپ ﷺ رات کو تشریف لاتے اور اس طرح سلام کرتے کہ سوئے ہوئے کو بیدار نہ کرتے اور بیدار کو سنا دیتے۔

ہم نبی ﷺ كے لیے آپ کے حصے كا دودھ اٹھاکر رکھ دیا کرتے تھے۔ آپ ﷺ رات کو تشریف لاتے اور اس طرح سلام کرتے کہ سوئے ہوئے کو بیدار نہ کرتے اور بیدار کو سنا دیتے۔

ہم نبی ﷺ كے لیے آپ کے حصے كا دودھ اٹھاکر رکھ دیا کرتے تھے۔ آپ ﷺ رات کو تشریف لاتے اور اس انداز میں سلام کرتے کہ سوئے ہوئے کو بیدار نہ کرتے اور بیدار کو سنا دیتے۔ چنانچہ نبی ﷺ تشریف لائے اور اسی انداز میں سلام کیا جس طرح آپ کیا کرتے تھے۔

[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

مقداد رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی رضی اللہ عنہم جب بکری کا دودھ نکال کر اپنے حصے کا دودھ پی چکتے تو رسول اللہ ﷺ کا حصہ آپ کے لیے اٹھاکر رکھ دیتے یہاں تک کہ آپ ﷺ اسے پینے کے لئے تشریف لاتے۔ رسول اللہ ﷺ جب رات کو ان کے پاس آتے اور وہ سوئے ہوئے ہوتے تو آپ ﷺ ڈرمیانی آواز میں جو کم سے کم بلند اور اس سے کچھ زیادہ اونچی آواز میں ان کو سلام کرتے، اس طرح کہ سوئے ہوئے کو بیدار نہ کرتے، لیکن ساتھ ہی ان میں سے بیدار کو سنا دیتے تھے۔

التصنيفات

سلام کرنے اور اجازت چاہنے کے آداب