جو شخص اللہ کے راستے میں کچھ خرچ کرتا ہے، اس کے لیے سات سو گنا ثواب لکھا جاتا ہے۔

جو شخص اللہ کے راستے میں کچھ خرچ کرتا ہے، اس کے لیے سات سو گنا ثواب لکھا جاتا ہے۔

ابو یحی خریم ابن فاتک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں کچھ خرچ کیا اس کے لئے سات سو گنا ثواب لکھا جائے گا“۔

[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

جس نے تھوڑا یا زیادہ جو کچھ بھی اللہ کی راہ میں خرچ کیا، چاہے وہ جہاد میں ہو یا کسی اور کار خیر اور نیکی کے کام میں، اسے اللہ تعالی روز قیامت اس کا اجر سات سو گناہ کر کے دیں گے۔

التصنيفات

نیک اعمال کے فضائل