قوم کے ساقی کو سب سے اخیر میں پینا چاہیے۔

قوم کے ساقی کو سب سے اخیر میں پینا چاہیے۔

ابو قتادہ انصاری اور ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قوم کے ساقی کو سب سے اخیر میں پینا چاہیے“۔

[یہ حدیث اپنی دونوں روایات کے اعتبار سے صحیح ہے۔] [اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

جو شخص لوگوں کو پانی، دودھ، کافی یا چائے وغیرہ پلا رہا ہو، وہ خود سب سے آخر میں پیے گا۔

التصنيفات

کھانے پینے کے آداب