مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔

مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاسکتا“۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

نبی کریم ﷺ ہمیں بتا رہے ہیں کہ مومن ایک جگہ سے دو دفعہ گزند نہیں اٹھاتا۔ چنانچہ اسے چاہیے کہ وہ محتاط، چوکنا اور بیدار مغز رہے تاکہ ایسا نہ ہو کہ انجانے میں اسے آ لیا جائے اور وہ دھوکہ کھا جائے۔

التصنيفات

اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق