إعدادات العرض
کیا میں تمہیں ایسے شخص کی خبرنہ دوں جو جہنم کی آگ پر حرام ہے یا جس پر جہنم کی آگ حرام ہے؟ جہنم کی آگ ہر اس شخص پر حرام ہے جو لوگوں کے قریب رہنے والا ہے،آسانی کرنے والا…
کیا میں تمہیں ایسے شخص کی خبرنہ دوں جو جہنم کی آگ پر حرام ہے یا جس پر جہنم کی آگ حرام ہے؟ جہنم کی آگ ہر اس شخص پر حرام ہے جو لوگوں کے قریب رہنے والا ہے،آسانی کرنے والا ہے، نرم خو اور سہل مزاج ہوتا ہے۔
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے شخص کی خبر نہ دوں جو جہنم کی آگ پر حرام ہے یا جس پر جہنم کی آگ حرام ہے؟ جہنم کی آگ ہر اس شخص پر حرام ہے جو لوگوں کے قریب رہنے والا، آسانی کرنے والا، نرم خو اور سہل مزاج ہوتا ہے۔
[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी Tiếng Việt සිංහල Hausa Kurdî Português தமிழ்الشرح
کیا میں تمہیں اسے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جسے جہنم سے دور رکھا جائےگا یا جس سے جہنم دور رکھی جائےگی ؟ جہنم ہر ایسے شخص سے دور رکھی جائے گی جو طاعت گزاری کے مقامات پر لوگوں میں اٹھتا بیٹھتا ہے (لوگوں سے قریب ہوتا ہے) اور مقدور بھر ان سے لطف و مہربانی سے پیش آتا ہے اور اسی طرح ہر بُردبار و نرم مزاج اور لوگوں کے ساتھ کشادگی کا معاملہ کرنے والے سے بھی جہنم دور رکھی جائے گی۔التصنيفات
جنت و دوزخ کا بیان