إعدادات العرض
ان کا گزر چند بچوں کے پاس سے ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے انہیں سلام کیا اور فرمایا: نبی ﷺ ایسے ہی کیا کرتے تھے۔
ان کا گزر چند بچوں کے پاس سے ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے انہیں سلام کیا اور فرمایا: نبی ﷺ ایسے ہی کیا کرتے تھے۔
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کا گزر چند بچوں کے پاس سے ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے انہیں سلام کیا اور فرمایا: نبی ﷺ ایسے ہی کیا کرتے تھے۔
[صحیح] [متفق علیہ]
الترجمة
العربية বাংলা Bosanski English Español فارسی Français Bahasa Indonesia Русский Tagalog Türkçe 中文 हिन्दी සිංහල Hausa Kurdîالشرح
حدیث میں تواضع اختیار کرنے اورتمام لوگوں کو سلام کرنے کی ترغیب ہے اور آپ ﷺ کی تواضع کا بیان ہے۔ اسی تواضع کا ایک مظاہرہ یہ کہ آپ ﷺ کا گزر جب بچوں کے پاس سے ہوتا تو آپ ﷺ انہیں سلام کیا کرتے تھے، اور آپ ﷺ کے صحابہ بھی آپ کی اقتدا میں ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ چنانچہ انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے پاس سے گزرتے تو انہیں سلام کیا کرتے تھے۔ بچے بازار میں کھیل رہے ہوتے اور آپ وہاں سے گزرتے تو انہیں سلام کرتے اور فرماتے کہ: نبی ﷺ ایسا ہی کیا کرتے تھے یعنی جب آپ ﷺ کا بچوں کے پاس سے گزرتے تو انہیں سلام کیا کرتے تھے۔ یہ تواضع اور حسنِ خلق کا مظاہرہ ہے اور اس میں تربیت، اچھی تعلیم اور راہنمائی کا پہلو بھی ہے کیونکہ بچوں کو جب کوئی شخص سلام کرتا ہے تو انہیں اس کی عادت پڑجاتی ہے اور یہ ان کے دلوں میں سرشت کی مانند رچ بس جاتا ہے۔التصنيفات
سلام کرنے اور اجازت چاہنے کے آداب