اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کوڑے لگائے اور جلا وطن کیا، ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کوڑے لگائے اور جلا وطن کیا اور عمر رضی اللہ عنہ نے کوڑے لگائے اور جلا وطن کیا

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کوڑے لگائے اور جلا وطن کیا، ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کوڑے لگائے اور جلا وطن کیا اور عمر رضی اللہ عنہ نے کوڑے لگائے اور جلا وطن کیا

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کوڑے لگائے اور جلا وطن کیا، ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کوڑے لگائے اور جلا وطن کیا اور عمر رضی اللہ عنہ نے کوڑے لگائے اور جلا وطن کیا

[صحیح] [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اس حدیث میں عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بتا رہے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر شادی شدہ زانی کو حد کے طور پر سو کوڑے لگائے اور پورے ایک سال تک کے لیے شہر بدر کردیا اور ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما نے بھی اسی پر عمل کیا، جو اس بات کی دلیل ہے کہ شہر بدری حد کے تابع ہے، اس کا ایک حصہ ہے اور منسوخ نہیں ہے، کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ و علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی اس پر عمل ہوتا رہا ہے۔

التصنيفات

حدِ زنا