ہم آپ ﷺ سے ملاقات کرنے بچوں کے ساتھ ثنية الوداع گئے۔

ہم آپ ﷺ سے ملاقات کرنے بچوں کے ساتھ ثنية الوداع گئے۔

سائب بن یزید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺ غزوۂ تبوک سے واپس آئے، تو لوگوں نے آپ ﷺ کا استقبال کیا۔ میں نے بھی بچوں کے ساتھ ثنية الوداع پر آپ ﷺ سے ملاقات کی۔ ایک دوسری روایت میں ہے: ”ہم آپ ﷺ سے ملاقات کرنے بچوں کے ساتھ ثنية الوداع گئے“۔

[یہ حدیث اپنی دونوں روایات کے اعتبار سے صحیح ہے۔] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

سائب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ ﷺ صحابۂ کرام کے ساتھ غزوۂ تبوک سے واپس آ رہے تھے، لوگ ان کے استقبال کے لیے ثنية الوداع تک گئے۔ یہ مدینے کے قریب ایک جگہ ہے۔ مقصد تھا آنے والوں سے محبت کا اظہار، ان کی دل دہی اور جنگ میں شریک نہ ہونے والوں کی ترغیب۔

التصنيفات

سفر کے آداب اور احکام, آپ ﷺ کے غزوات اور سرایا