شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ان کی روحیں ان کی جسموں میں رہیں گی۔ اس پر رب تعالی نے فرمایا: مجھے میری عزت اور…

شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ان کی روحیں ان کی جسموں میں رہیں گی۔ اس پر رب تعالی نے فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! میں تب تک ان کی مغفرت کرتا رہوں گا، جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے۔

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ان کی روحیں ان کی جسموں میں رہیں گی۔ اس پر رب تعالی نے فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! میں تب تک ان کی بخشش کرتا رہوں گا، جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے۔

[حَسَنْ] [اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

”شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ان کی روحیں ان کی جسموں میں رہیں گی“ یعنی شیطان نے اللہ تعالی کی عزت کی قسم اٹھائی کہ وہ بندوں کو ان کی ساری زندگی گمراہ کرتا رہے گا۔ ”اس پر رب تعالی نے فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! میں تب تک ان کی بخشش کرتا رہوں گا، جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے“ یعنی رب عز وجل نے اس کے جواب میں فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! جب تک وہ مجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہیں گے، میں انہیں معاف کرتا رہوں گا۔

التصنيفات

ذکر اللہ کے فوائد