رسول اللہ ﷺ نے چھپکلیوں کے مارنے کا حکم دیا اور فرمایا: یہ ابراہیم علیہ السلام (کی آگ) پر پھونک مارتی تھی۔

رسول اللہ ﷺ نے چھپکلیوں کے مارنے کا حکم دیا اور فرمایا: یہ ابراہیم علیہ السلام (کی آگ) پر پھونک مارتی تھی۔

ام شریک رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انھیں چھپکلیوں کے مارنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”یہ ابراہیم علیہ السلام (کی آگ) پر پھونک مارتی تھی“۔

[صحیح] [متفق علیہ]

الشرح

نبی ﷺ نے چھپکلی کو مارنے کا حکم دیا اور بتایا کہ یہ ابراہیم علیہ السلام کے لئے جلائی گئی آگ پر پھونک مارتی تھی تاکہ اس کے شعلے مزید بھڑکیں۔ اس بات سے اس کی موحدین وصاحب اخلاص کے تئیں مکمل دشمنی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اور ہر اس چیز کا کھانا ناجائز ہے جسے قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

التصنيفات

سابقہ انبیاء اور رسول علیہم السلام, کون سے جانور اور پرندے حلال ہیں اور کون سے حرام ہیں۔