رسول اللہ ﷺ نے مشکیزے اور گھڑے کو منہ لگا کر اُن سے پانی پینے سے منع فرمایا۔

رسول اللہ ﷺ نے مشکیزے اور گھڑے کو منہ لگا کر اُن سے پانی پینے سے منع فرمایا۔

ابو ہریرہ اور عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مشکیزے اور گھڑے کو منہ لگا کر اُن سے پانی پینے سے منع فرمایا۔

[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔ - متفق علیہ]

الشرح

نبی ﷺ نے مشکیزے کے دہانے سے منہ لگا کر پانی پینے سے منع فرمایا اس اندیشے کے تحت کہ اس میں کوئی ایسی موذی شے ہو جو پینے والے کو نظر نہ آئے اور وہ اس کے پیٹ میں چلی جائے۔

التصنيفات

کھانے پینے کے آداب